رادھیکا اور نوازالدین فلم ’’رات اکیلی ہے‘‘ میں جلوہ گرہوں گے

اس رومانوی کہانی پر مبنی فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں شروع کی جائے گی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:52

رادھیکا اور نوازالدین فلم ’’رات اکیلی ہے‘‘ میں جلوہ گرہوں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ’سیکرڈ گیمز‘ کے ساتھ اداکار نوازالدین صدیقی اور رادھیکا آپٹے ایک اور رومانوی کہانی پر مبنی فلم میں ساتھ کام کرنے کیلئے اکھٹے ہورہے ہیں۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں اداکار ’رات اکیلی ہے‘ نامی فلم میں کام کریں گے، جس کی ہدایات ہنی تریہان دینے جارہے ہیں۔ہنی جو اس فلم کے ساتھ اپنی ہدایت کاری کا آغاز کریں گے کا ماننا ہے کہ رادھیکا آپٹے اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے کردار کے لیے سب سے زیادہ بہتر انتخاب ہیں۔

(جاری ہے)

فلم سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’اس فلم کی کہانی رومانوی ہوگی، رادھیکا آپٹے اور ہنی تریہاں ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہیں، جبکہ نوازالدین صدیقی اور رادھیکا آپٹے بھی ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست ہیں، ان دونوں ہی اداکاروں کو اسکرپٹ بیحد پسند آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں شروع کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل نوازالدین صدیقی اور رادھیکا آپٹے ’پنجھی: دی ماؤنٹین مین‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ یہ دونوں فلم ’بدلا پور‘ میں بھی ساتھ نظر آئے تھے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 11:52:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :