جینفر لوپز گلوکارہ اور اداکارہ کے بعد اب باڈی بلڈر بن گئیں

جینفر لوپز نہ صرف اپنی گلوکاری کی وجہ سے معروف ہیں بلکہ وہ اپنی اداکاری کے جوہر بھی دیکھا چکی ہیں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:04

جینفر لوپز گلوکارہ اور اداکارہ کے بعد اب باڈی بلڈر بن گئیں
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء)ویسے تو ہر کوئی جسمانی خدو خال کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے جم جاتا ہے اور خوبصورت دکھنے کے لیے ورزش کرنے کے بارے میں طویل منصوبے بناتا ہے۔اس سلسلے میں اداکار اور خاص طور پر اداکارائیں خود کو جاذب نظر رکھنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتیں ہیں۔ان ہی میں معروف گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈانسر جینفر لوپز میں بھی شامل ہیں جو اب خود کو فٹ رکھنے کے لیے ویٹ لفٹنگ کی جانب بھی راغب ہیں۔

حال ہی میں 49 سالہ جینفر نے انسٹاگرام پر تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں وہ خود کو فٹ تصور کرتی ہیں۔گلوکارہ اور اداکارہ کا ماننا ہے کہ وہ خود کو ایک سٴْپر وومن سمجھتی ہیں۔گلوکارہ کو معلوم ہے کہ وہ خود کو کیس طرح جاذب نظر اور متاثر کن شخصیت کے طور پر پیش کرسکتی ہیں اور اس کے لیے وہ وزن کم کرنے والی جسمانی ورزشوں کے علاوہ دیگر بھاری بھرکم مشینوں کا استعمال بھی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

دو بچوں کی والدہ کا ماننا ہے کہ ورک آؤٹ ان کے جسمانی خدو خال کو مزید نکھار سکتا ہے۔پروڈیوسر اور ڈانسر خود کو فٹ رکھنے کے لیے سوئمپنگ بھی کرتی ہیں۔یاد رہے کہ جینفر لوپز نہ صرف اپنی گلوکاری کی وجہ سے معروف ہیں بلکہ وہ اپنی اداکاری کے جوہر بھی دیکھا چکی ہیں۔جینفر لوپز کے معروف گانوں میں آن دی فلور، آئی ایم ریل، ڈینیرو، ڈانس اگین، لیٹس گیٹ لاؤڈ، گیٹ رائٹس، لوو ڈونٹ کوسٹ آ تھنگ اور دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 12:04:34