نیتو کپور نے رنبیر کپور کو اپنی طاقت قرار دے دیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:19

نیتو کپور نے رنبیر کپور کو اپنی طاقت قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ نیتو کپور نے رنبیر کپور کو اپنی طاقت قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور ان دنوں والد رشی کپور کے علاج کی غرض سے والدہ نیتو کپورکے ہمراہ ان دنوں نیویارک میں ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نیتو کپور نے رنبیر کپور کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی طاقت قرار دیا ہے۔ رنبیر کپور جلد ہی ممبئی واپس آئیں گے اور فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسبندی دوبارہ شروع کریں گے اور ان کی جگہ رنبیر کی بہن ریدھیما کپور والد کی دیکھ بھال کے لئے نیویارک جائیں گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 12:19:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :