سینئر اداکار سلیم ناصر کی 29ویں برسی کل منائی جائیگی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:29

سینئر اداکار سلیم ناصر کی 29ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) اپنی لازوال اداکاری کی بدولت مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے سینئر اداکار سلیم ناصر کی 29 ویںبرسی کل (جمعہ) کو منائی جائے گی ۔ 15نومبر 1944 ء کو بھارت کے شہر ناگپور میں پیدا ہونے والے سلیم ناصر تقسیم ہند کے بعداپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے تھے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز چھوٹی سکرین سے کیا اور ہر قسم کے کردار کو بخوبی نبھا کر ناظرین سے بھرپور داد وصول کی۔

(جاری ہے)

ان کے مقبول ڈراموں میں دستک ، نشان حیدر ، آخری چٹان ، یانصیب کلینک ، بندش اور ان کہی شامل ہیں لیکن انور مقصود کے تحریر کردہ آنگن ٹیڑھا میں اکبر کے کردار نے انہیں ہمیشہ کے لئے امر کردیا۔سلیم ناصر نے ٹی وی کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی فلم ’’زیب النسا ‘‘بھی شامل ہے۔

سلیم ناصر کو انکی فنی خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلی ترین صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔سلیم ناصر 19اکتوبر 1989ء کو صرف45برس کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔لیکن ان کے ادا کئے گئے کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:29:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :