لاہور کے فنکار بڑے زندہ دل اور مہمان نواز ہیں ‘نادیہ حسین

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکار بڑے زندہ دل اور مہمان نواز ہیں اور میں جب بھی کراچی سے لاہور آتی ہوں تو اپنے ساتھی فنکاروں سے ضرور ملتی ہوں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکار میرے اپنے ہیں اور میں ان میں کبھی تفریق نہیں کرتی ۔

(جاری ہے)

مگر بعض لوگوں کا مزاج ایسا ہوتا ہے جن سے مل کر آپ کو دلی خوشی ہوتی ہے اور ان میں لاہور کے اداکار مجھے زیادہ پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پنجابی زبان نہیں آتی مگر میں پنجابی زبان کو اچھے طریقے سے سمجھ ضرور لیتی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مجھے کسی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو رومینٹک کامیڈی کردار ادا کرنے کو ترجیح دوں گی یا پھر کوئی ایکشن سے بھرپور کردار ہو جس میں مجھے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے ۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:33:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :