نشرت بروچا نے غوطہ خوری سیکھ لی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:33

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ نشرت بروچا نے غوطہ خوری کی تربیت حاصل کر لی جو نئی فلم میں ان کے کردار کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نشرت بروچا کا کہنا تھا کہ نئی فلم کی عکسبندی سے قبل دوستوں کے ساتھ جزائر انڈامن اور نکوبار میں مختصر قیام کے دورانغوطہ خوری میں تربیت حاصل کیا ہے جوکہ دلچسپ تجربہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیرنا نہیں جانتی تھیں لیکن انسٹرکٹر کے سمجھانے پر گہرے پانی میں کود گئیں اور اب ان کی نئی منزل ایک اور کورل ریف ہے، انہیں امید ہے کہ وہ تیراکی میں بھی مہارت حاصل کر لیں گی۔ واضح رہے کہنشرت بروچا نئی فلم میں راج کمار رائو کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں جس کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:33:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :