فوری فیصلوں اور سزا سے خوفزدہ ہوتی ہوں، فرح خان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:06

فوری فیصلوں اور سزا سے خوفزدہ ہوتی ہوں، فرح خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ ہدایتکارہ فرح خان نے کہا ہے کہ وہ فوری فیصلوں اور سزا سے خوفزدہ ہوتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ فرح خان نے اداکار انیل کپور کے ہمراہ ایک تقریب کے دوران ہراسگی کے خلاف می ٹو تحریک کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ نفسیاتی خوف کے خلاف ہیں چاہے وہ مرد ہو یا عورت، انہیں ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ فوری فیصلوں اور سزا سے خوفزدہ ہوتی ہیں اور آج کل سوشل میڈیا ٹرائل کے ذریعے ایسا کیا جارہا ہے لیکن ہالی وڈ میں کیس کی تحقیقات کے لئے وقت دیا جاتا ہے لہذا ہم سب مثبت ماحول چاہتے ہیں اور یہ سب سے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے خاتون کی طرف سے فرح خان کے بھائی و فلم ساز ساجد خان کے خلاف ہراسگی کے الزام کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 14:06:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :