ہراسگی کے خلاف می ٹو مہم کی بھرپور حمایت کرتی ہوں، رادھیکا اپتے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:50

ممبئی۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ رادھیکا اپتے نے کہا ہے کہ وہ ہراسگی کے خلاف می ٹو مہم کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رادھیکا اپتے نے ایک تقریب میں می ٹو مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فلم انڈسٹری کسی بھی قسم کی ہراسگی کے خلاف کیسز سے نمٹنے کے لئے برابری اور صنفی تضاد کے بغیر نظام متعارف کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سے لوگ ملوث ہیں اور بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی، لہذا ہم ہر کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 14:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :