حکومت سرپرستی کرے تو پنجابی فلموں کا دور لوٹ سکتا ہے۔شمس رانا

’’ججی بادشاہ‘‘ اور ’’بلو بادشاہ‘‘ فلم انڈسٹری کے لیئے سنگ میل ثابت ہونگی۔انٹرویو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:33

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) حکومت سرپرستی کرے تو پنجابی فلموں کا دور لوٹ سکتا ہے اور بہت سارے تکنیک کار بھوکا مرنے سے بچ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار پنجابی فلموں کے نامور اداکار فلمسٹار شمس رانا نے ایک ملاقات کے دوران کیا ایک سوال کے جواب میں شمس رانا نے کہاکہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی زبوں حالی سب کے سامنے ہے مجھ سمیت جو اداکار ،ہدائتکار اور پروڈیوسر فلمیں بنا رہے ہیں وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہیں۔

شمس رانا نے کہاکہ موجود ہ حکومت پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیئے موزوں اقدامات کرے تاکہ جو سٹوڈیوز فلمیں نہ بننے سے بھوت بنگلے اورگودام بنتے جارہے ہیں وہاں دن رات شوٹنگز ہونے کی وجہ سے دوبارہ آباد ہوسکیں۔

(جاری ہے)

شمس رانا نے کہاکہ ابھی بھی انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس کا درد دل رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ شروع کرکے سٹوڈیو کا کچھ حصہ آباد رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اگر حکومت اس بارے میں سنجیدگی سے سوچے اور ان پروڈیوسرز اور ہدائتکاروں کی حوصلہ افزائی کرے تو ہم دوبارہ انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔

شمس رانا نے مذید کہاکہ ہدایتکار باسو چوہدری کی دو نئی فلمیں ’’ججی بادشاہ‘‘ اور ’’بلو بادشاہ‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیئے سنگ میل ثابت ہونگی ان دنوں اس کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں وہ مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 16:33:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :