راحت فتح علی خان کے نئے گانے’’زندگی‘‘کے ریلیز کی تمام تیاریاں مکمل،لیسسٹر سکوائر لندن میں لانچ کیا جائے گا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:59

راحت فتح علی خان کے نئے گانے’’زندگی‘‘کے ریلیز کی تمام تیاریاں مکمل،لیسسٹر سکوائر لندن میں لانچ کیا جائے گا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے نئے گانے’’زندگی‘‘کے ریلیز کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں،گانے کو جلد ہی لندن کے لیسسٹر سکوائر میں منعقدہ ایک تقریب میں لانچ کیا جائے گا۔اس بات کا اظہار گانے کی وڈیو کے پروڈیوسر سلمان احمد نے اپنے بیان میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ راحت کے اس نئے گانے کی عکسبندی امریکا اور اس کے مضافات میں ان خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے جو اس سے قبل شاید ہی کسی وڈیو میں نظر آئے ہوئے ہوں گے۔

انھوں نے بتایا کہ گانے کے ہدایتکار جن کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا جا سکتا نے ہالی وڈ کے بڑے پراجیکٹ کر رکھے ہیں۔ گانے کی وڈیو میں بھارتی ماڈل گوہر خان اور خوشحال ٹنڈن کو لیا گیا ہے۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ گانا بھی 2014 میں ریلیز ہونے والے راحت کے البم اور گانے’’ضروری تھا‘‘کی طرح مقبول ہو گا جس کے دیکھنے اور سننے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔انھوںنے بتایا کہ’’ضروری تھا‘‘ میوزک وڈیو کے پروڈیوسر بھی وہی تھے۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 12:59:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :