اداکار زید خان نے اپنے والد کی کتاب ’’دی بیسٹ مسٹیکس آف مائی لائف‘‘ کا پروموشنل ٹریلر جاری کردیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ممبئی ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار زید خان نے اپنے والد اداکار سنجے خان کی کتاب ’’دی بیسٹ مسٹیکس آف مائی لائف‘‘کاپروموشنل ٹریلر جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار زید خان کا یو ٹیوب کی ویب سائٹ پر اپنے والد سنجے خان کی سوانح عمری پر مشتمل کتاب ’’دی بیسٹ مسٹیکس آف مائی لائف‘‘کا پروموشنل ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی کتاب پڑھتے ہوئے وہ کبھی مسکرائے اور کبھی رو دیئے ۔ کتاب ’’دی بیسٹ مسٹیکس آف مائی لائف‘‘ 28اکتوبر کو لانچ کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2018 - 13:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :