فلموں کی کامیابی یا ناکامی بارے پیشنگوئی کرنا آسان نہیں ‘ انوشکا شرما

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:32

فلموں کی کامیابی یا ناکامی بارے پیشنگوئی کرنا آسان نہیں ‘ انوشکا شرما
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلمیں بنانے کے کاروبار کو مشکل اور منفرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز خاص طور پر فلموں کی کامیابی یا ناکامی بارے اندازہ یا پیشنگوئی کرنا آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ سمجھتی تھیں کہ وہ شوبز کو اچھے واضح طور پر سمجھتی ہیں اور فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی ریلیز کے متعلق جانتی تھی یہ فلم کامیاب ہو گی اگرچہ بعض اوقات انہیںمشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ہدایتکار اور اداکار کے ایک دوسرے سے مختلف نظریات اور خیالات رکھتے ہوں۔

نہوں نے کہا کہ ان کے لئے کسی فلم سے انکار کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن انہیں انکار کی وجہ بتانے میںکوئی جھجک نہیں ہوتی اور مصروف شیڈول کو بہانہ بنانے کی بجائے اصل وجوہات سے آگاہ کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 16:32:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :