سلیم جاوید کا گایا ہوا گیت ’’وش ملے ‘‘ بالی وڈ فلم میں شامل

فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں 8 نومبر کو ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) لیجنڈ گلوکار سلیم جاوید کے 25 برس قبل گائے ہوئے مقبول ترین گیت ’’ وش ملے‘‘ کو بھارتی فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ میں شامل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم کے اس گیت کو گزشتہ روز تشہیری مہم کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے امیتابھ بچن اور عامر خان پر فلمایا گیا، ریلیز کے موقع پر بتایا گیا کہ وش ملے پاکستان کے صوبے بلوچستان کا ثقافتی و فوک گیت ہے جو خوشی کے موقع پر بلوچستان کے بڑے سرداروں کی تقریب میں پیش کیا جاتا ہے۔

اس گیت کو کوک سٹوڈیو میں بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ لیجنڈ گلوکار سلیم جاوید یہ گیت لائیو گانے پر کالج کے سالانہ فنکشن میں دو گروپوں کی فا ئرنگ سے زخمی ہو گئے تھے، کہا جاتا ہے کہ ایک گروپ نے اس گیت کو گانے سے منع کیا تھا۔ مذکورہ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 8 نومبر کو ریلیز کی جائیگی پاکستان میں اس فلم کو اسی روز ڈسٹری بیوشن کلب ریلیز کریگا۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 11:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :