نئی ویڈیو گیم’’ریڈ ڈیڈ؛ ریڈیمپشن2 ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال26اکتوبر کو لانچ کر دی جائیگی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:50

ْ نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) نئی ویڈیو گیم’’ریڈ ڈیڈ؛ ریڈیمپشن2 ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔امریکا کی ویڈیوگیم کمپنی کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے کائو بوائے فائٹرز موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈ ڈیڈ گیم سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصے سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس ذہین کائو بوائز اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال26اکتوبر کو لانچ کر دی جائیگی ۔

وقت اشاعت : 20/10/2018 - 11:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :