فلم ’’دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمز‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

فلم رواں سال 2نومبرکو ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت سنیما گھروںکی زینت بنے گی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی لائیو ایکشن فینٹسی فلم 'دی نٹ کریکر اینڈ دی فور ریلمز کی نئی جھلکیاں جاری کرد ی گئیں ۔ہدایتکارلیسی ہال اسٹروم کی اس فلم کی کہانی کلارا نامی یسی نوجوان لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جسے ایک جادوئی گڑیا انوکھی دنیا میں پہنچا دیتی ہے جہاں پریاں ، چڑیلیں اور طوہوں کی فوج سمیت جنجر پریڈ سے بنے بیلیٹ ڈانسرز اس کا استقبال کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کلارا اس دنیا میں پھنس کر واپسی کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کوشش میں اس کا سامنا خطرناک جادوگرنی سے ہوتا ہے جو نہ صرف کلارا کو اپنے جادو کے زیرِ اثر لا کر قید کرنا چاہتی ہے بلکہ اس فینٹسی دنیا کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے ۔جرمن ناول نگار کے مشہور فینٹسی ناول سے ماخوذ اس فلم کو لیری فرینکواورمارک گورڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مورگن فری مین ،میکینزی فوئے ، کیرا نائیٹلی ،ہیلن میرن ، مرنڈا ہارٹ، رچرڈ گرانٹ، مسٹی کوپ لینڈ اور ایلی باربر سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے ۔فلم رواں سال 2نومبرکو ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 11:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :