امیتابھ بچن 850 سے زائدکسانوں کے قرضے ادا کریں گے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:10

ممبئی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) بالی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن 850 سے زائدکسانوں کے قرضے ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 76سالہ لیجنڈ اداکار نے سو شل میڈٖیا پر خبر شیئر کر تے ہو ئے اعلان کیا ہے کہ وہ اتر پردیش کی850 سے زا ئدکسانوں کے قرضے ادا کریں گے جنہوں نے بینکوں سے قرضے لے رکھے ہیں اور ان کی کل مالیت 5.5کروڑ روپے (5 کروڑ 50 لاکھ روپی) بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے لکھا کہ وہ اس سے قبل بھی مہا راشٹرا کے 350 سے زائدکسانوں کے قرضے ادا کر چکے ہیں جو قرضے ادا نہ کرسکنے کے باعث خو دکشی پر مجبو ر ہو رہے تھے۔امیتابھ بچن نے لکھا کہوہ ان کے ٹی وی پر وگرام’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میںآنے والے مہمان اجیت سنگھ کی بھی مدد کر یں گے جو خواتین کی فلاح و بہبو د کے لیے کام کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 12:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :