کیریئر کے عروج پر کام پر فوکس کی بجائے ساری توجہ اچھا ساتھی ڈھونڈے کو دی جو بڑی غلطی تھی، اداکارہ نینا گپتا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر کام پر فوکس کرنے کے بجائے ساری اہمیت اپنے لیے اچھا ساتھی ڈھونڈنے کو دی جو ان کی بہت بڑی غلطی تھی۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے کام کی جانب سے دھیان ہٹا کر اپنا رشتہ بنانے کی خواہش کو زیادہ اہمیت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے اچھا کام کرنا چاہتی تھی اور مضبوط کرداروں کا حصہ بننا چاہتی تھی لیکن آج جب میں اپنے ماضی کو دیکھتی ہیں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں نے مردوں کو زیادہ فوقیت دی جو کہ میری بہت بڑی غلطی تھی، میرا سارا فوکس کیریئر سے ہٹ کر اپنے لیے اچھا ساتھی ڈھونڈنے میں لگ گیا لیکن آج میں جانتی ہوں کہ خواتین کو مردوں کو اپنی زندگی میں توجہ کا مرکز نہیں بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

نینا گپتا کے مطابق میں بہت اچھا کام کررہی تھی، لکھنے کے ساتھ ساتھ میں ہدایت کاری اور ڈراموں کی پروڈکشن بھی کررہی تھی لیکن میں اپنی ذاتی زندگی میں جن مشکلات سے گزری ان کا بہت بڑا اثر میری پروفیشنل زندگی پر بھی پڑا۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے ہمیشہ فیملی، ساتھی اور ذاتی زندگی کی خوشییاں سب سے زیادہ اہم ہوجاتی ہیں اور اس وجہ سے ہم ایسی کئی باتوں کو نظرانداز کردیتے ہیں جو ہمیشہ خوش کرسکتی تھیں تاہم انہوں نے بتایا کہ اب انہیں احساس ہے کہ وہ ماضی میں بہتر فیصلے کرسکتی تھیں۔۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 16:20:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :