سرگودھا میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام تک سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں وکلاء ہر منگل اور جمعرات کو مکمل ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا کیا کریں گے

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) سرگودھا میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام تک سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں وکلاء ہر منگل اور جمعرات کو مکمل ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا کیا کریں گے ۔اس بات کا اعلان سرگودھا میں منعقدہ ڈویڑنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کے بعد کیا گیا. اجلاس میں سرگودھا ڈویڑن کے چاروں اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کے علاوہ تمام تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بھی شرکت کے طے کیا کہ ڈویڑن بھر میں کسی بھی نوعیت کے کسی بھی مقدمہ میں شہادت اور فائنل بحث نہیں کی جائے گی البتہ عوامی مشکلات کے پیش نظر سٹے، ضمانت اور دیگر متفرق درخواستوں میں وکلاء منگل اور جمعرات کے علاوہ کام کریں گی. فیصلہ کے مطابق ڈی سی سی کا اجلاس 27 اکتوبر کو میانوالی میں م ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا اس سلسلہ میں وکلاء وفود چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، گورنر پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے اور ان پر ہائی کورٹ سرگودھا بنچ کے قیام کے لیے زور ڈالیں گے اور فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال کی وکلاء قیادت سے بھی مشاورت کرکے پانچوں دویڑنز میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کی حکومت پنجاب کی سمری پر گورنر پنجاب کی خاموشی پر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا-
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :