ابھشیک بچن ’’لائف ان آمیٹرو‘‘ کے سیکول میں جلوہ گر ہوں گے

اتوار 21 اکتوبر 2018 13:00

ْ ممبئی۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکا ر ابھیشک بچن ہدایتکا ر انو راگ با سو کی آئندہ فلم’’لائف ان آمیٹرو‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے انسٹا گرام پر ہدایتکار انو راگ باسو کی تصویر شیئر کر تے ہو ئے لکھا ہے کہ وہ اور ہدایتکار انو راگ با سو فلم’’لائف ان آمیٹرو‘‘کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کر چکے ہیں۔فلم 2007میں بننے والی فلم’’لائف ان آمیٹرو‘‘کا سیکول ہو گی۔فلم کی کاسٹ میں ابھیشیک کے ساتھ پرینیتی چو پڑا اور راجکمار رائو بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2018 - 13:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :