میرا کام ہی میری بریک ہے، جیکی شروف

پیر 22 اکتوبر 2018 13:43

میرا کام ہی میری بریک ہے، جیکی شروف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی دل سے کام کرتے ہیں اور ان کا کام ہی ان کی بریک ہے جو انہیں دنیا کے مختلف لوگوں مقامات سے ملاتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیکی شروف سے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ اتنے سالوں میں کیا آپ کے فلموں کے حوالے سے اصولوں میں کوئی تبدیلی آئی ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے میں ابھی بھی اپنے دل سے کام کرتا ہوں، بعض لوگ مجھے فلم میں اس لئے لیتے ہیں کہ میرے ہونے سے ان کی زندگی یا فلم میں تبدیلی آئے گی، بعض اوقات میں فلم کے سکرپٹ کو دیکھتا ہوں، کبھی ہدایتکار اور کبھی فلم کے موضوع کو دیکھتا ہوں لیکن جذبات ایک ایسی چیز ہے جن سے میں منسلک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام میری بریک ہے جو مجھے دنیا کے مختلف مقامات پر لے جاتا ہے اور مختلف لوگوں سے ملاتا ہے۔ جیکی شروف فلم ’’ساہو‘‘، ’’بھارت‘‘، ’’فرکی‘‘، ’’پراستھانم‘‘ اور ’’رومیو اکبر والٹر‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 13:43:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :