خواتین کو ہراساں کرنے کی بجائے ان کی عزت کرنی چاہیے ، ایوشمن کھرانہ

پیر 22 اکتوبر 2018 13:49

خواتین کو ہراساں کرنے کی بجائے ان کی عزت کرنی چاہیے ، ایوشمن کھرانہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارایوشمن کھرانہ کا کہنا ہے کہ عورتوں کو عزت دینی چاہیے نہ کہ ان کو ہراساں کیا جائے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوشمن کھرانہ نے تحریک ’’می ٹو ‘‘ کا حصہ بنتے ہوئے اور اس کی حمایت کرتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلا شبہ یہ ایک بہترین تحریک ہے اور اس تحریک میں عورتوں اور مردوں دونوں کو موقع ملنا چا ہیے کہ وہ اپنے آپ کو غلط نہ ہونے پر درست ثا بت کر سکیں ، ان کا کہنا تھا کہ مردوں کو بھی اس بات کو خیال رکھنا چاہیے کہ وہ جس جگہ کام کر رہے ہیں وہ بھی ان کی فیملی کی طرح ہیں۔ اور خواتین کا یہ حق ہے کہ وہ کام کرتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ محسوس کریں۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 13:49:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :