اپنے بچوں کو شوبز کی چکاچوند سے دور رکھنا چاہتا ہوں، کرن جوہر

پیر 22 اکتوبر 2018 14:40

اپنے بچوں کو شوبز کی چکاچوند سے دور رکھنا چاہتا ہوں، کرن جوہر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ساز و ہدایتکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ وہ اپنے جڑواں بچوں روحی اور یش کو شوبز کی چکاچوند سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کرتے ہیں ان کے بچے یش اور روحی لائم لائٹ سے دور رہیں لیکن ان کی تصویریں صرف اس لئے کھینچی جاتی ہیں کہ وہ ان کے بچے ہیں اور وہ نہ ہی انہیں زیادہ لوگوں کے ہجوم میں لے کر جاتے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش عام بچوں کی طرح کریں۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:40:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :