شروتی ہاسن کی لاس اینجلس میں اے آر رحمان سے ملاقات

پیر 22 اکتوبر 2018 14:42

شروتی ہاسن کی لاس اینجلس میں اے آر رحمان سے ملاقات
ممبئی۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن نے بھارت کے معروف میوزک کمپوزر اے آر رحمان کے لاس اینجلس کے سٹوڈیو میں ان سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شروتی ہاسن نے اے آر رحمان سے ملاقات کی شام کو ناقابل یقین شام قرار دیتے ہوئے وہاں ان کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی۔ اداکارہ کی نئی فلم ’’ساباش نندو‘‘ ہے جو وہ اپنے والد کمل ہاسن کے ساتھ کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:42:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :