پریانکا چوپڑا اور نک جونسن نے خفیہ طور پر شادی کرلی

دنوں سے امریکی شہر لاس ویگاس میں موجود ہیں اور دونوں نے کئی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی

پیر 22 اکتوبر 2018 21:18

پریانکا چوپڑا اور نک جونسن نے خفیہ طور پر شادی کرلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) رنویر اور دپیکا نے تو شادی کی تاریخ بتادی تاہم کہا جارہا ہے کہ پریانکا اور نک جونسن بھی خفیہ طور پر شادی کرچکے ہیں۔بھارتی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے تو گزشتہ روز اپنی شادی کی تاریخ بتادی جب کہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونسن کی شادی کے حوالے سے خبریں تھیں کہ دنوں اداکار نومبر میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونسن کئی دنوں سے امریکی شہر لاس ویگاس میں موجود ہیں اور دونوں نے کئی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی اور اسی دوران دونوں نے لاس ویگاس میں ہی خفیہ شادی کرلی ہے۔بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر آئرش اداکار امیٹ ہوجیس نے پریانکا چوپڑا اور نک جونسن کی تصویر شئیر کی جس میں پریانکا ہاتھوں میں پھول پکڑ کر کھڑی ہیں تاہم اب شادی کی خبروں کے بارے میں خود پریانکا چوپڑا ہی بتاسکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 21:18:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :