اداکارہ شانزہ کو سکرپٹ بھول جانے پر ڈرامہ بینوں کی جانب سے مذاق بننا پڑ گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:30

اداکارہ شانزہ کو سکرپٹ بھول جانے پر ڈرامہ بینوں کی جانب سے مذاق بننا پڑ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء)اداکارہ شانزہ کو الحمرائ ہال llمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’عشق نہ پوچھے ذات ‘‘ کے دوران سکرپٹ بھول جانے پر ڈرامہ بینوں کی جانب سے مذاق بننا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شانزہ ان دنوں الحمرائ ہال llمیں اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی کے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہیں۔ گزشتہ روز اسٹیج پر انہوں نے سکرپٹ کے مطابق شاعری کرنا تھا تاہم وہ بھول گئیں جس پر ہال میں موجود ڈرامہ بینوں نے ان پر جملے کسے اور ان کا مذاق بن گئیں۔تاہم اس موقع پر ڈائریکٹر عظیم نور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے فوری گانے لگوا دیا جس سے اداکارہ کی جان میں جان آئی اور انہوں نے گانے پر پرفارم کیا۔۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 22:30:02