سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا کی مویشیوں کے باڑے میں 13گھنٹے کی طویل عکسبندی

منگل 23 اکتوبر 2018 11:51

سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا کی مویشیوں کے باڑے میں 13گھنٹے کی طویل عکسبندی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارسدھارتھ ملہوترااور پرینیتی چوپڑاکو فلم ’’جبریا جوڑی‘‘ کے ایک منظر کی عکسبندی کے لئے بھینسوں کے تبیلے یعنی مویشیوں کے باڑے میں 13گھنٹے گزارنے پڑے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارسدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا ان دنوں فلم ساز ایکتا کپور کی فلم ’’جبریا جوڑی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جبکہ فلم میں شادی کے ایک منظر کی عکسبندی بھینسوں کے تبیلے یعنی مویشیوں کے باڑے میں بھی کی گئی جہاں دونوں اداکار اس منظر کو بہترین انداز میں فلمبند کرانے تک مویشیوں کے باڑے میں رہے یہاں تک بریک کے لئے وینیٹی وین میں بھی نہیں گئے یہی وجہ ہے کہان کے لئے ہر چیز کا انتظام باڑے کے اندر ہی کیا گیا جس کے لئے وہ مختصر بریک لیتے۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 11:51:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :