کامیڈی کے برعکس سنجیدہ اداکاری زیادہ آسان اور بہتر انداز میں کر سکتا ہوں، شرمن جوشی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:28

کامیڈی کے برعکس سنجیدہ اداکاری زیادہ آسان اور بہتر انداز میں کر سکتا ہوں، شرمن جوشی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار شرمن جوشی نے کہا ہے کہ وہ کامیڈی کے برعکس سنجیدہ اداکاری زیادہ آسان اور بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شرمن جوشی نے کہا ہے کہ انہیں فلم ’’کاشی ان سرچ آف گنگا‘‘ میں سنجیدہ کردار زیادہ آسان لگا کیونکہ اداکاری اور جذبات فطری طور پر میرے اندر ہیں جو بطور اداکار میرے لئے زیادہ دلچسپی کا باعث ہیں اور اس کے ساتھ اب کامیڈی اداکاری میں بھی مزید بہتری آگئی ہے لیکن کامیڈی کرنے کے لئے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہوتا ہے لہذا وہ کامیڈی کے برعکس سنجیدہ اداکاری زیادہ آسان اور بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:28:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :