اداکار طاہر نوشاد نے اپنی سالگرہ منائی ،

گانا سنا کر مہمانوں سے بھرپور داد حاصل کی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:33

اداکار طاہر نوشاد نے اپنی سالگرہ منائی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء)اداکار طاہر نوشاد نے اپنی سالگرہ منائی ۔انکی 35ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اداکارہ فروزہ ،شانزہ ،نور بٹ ،لیلیٰ ،مناہل ،ببو رانا ،ارشد ملک ،منیر راج ،فروز خان اور اکرم اداس سمیت دیگر نے شرکت کی جنہوں نے طاہر نوشادکو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طاہر نوشاد نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور تقریب میں اپنا گانا سنا کر مہمانوں سے بھرپور داد بھی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:33:16