وکاس بھل کے خلاف ہراسگی کے الزام کے خلاف خاتون کا ابتدائی قانونی کارروائی سے انکار

منگل 23 اکتوبر 2018 14:03

وکاس بھل کے خلاف ہراسگی کے الزام کے خلاف خاتون کا ابتدائی قانونی کارروائی سے انکار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’سپر 30‘‘ کے ہدایتکار وکاس بھل کے خلاف ہراسگی کے الزام پر خاتون کا ابتدائی قانونی کارروائی سے انکار کرنے کے بعد ریتک روشن اور وکاس بھل کے ایک ساتھ کام کرنے کے راستے کھل گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سپر 30‘‘ کے ہدایتکار وکاس بھل کے خلاف نامعلوم خاتون ملازم کے ہراسگی کے الزام کے بعد جہاں اداکار ریتک روشن نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا وہیں وکاس بھل کو بھی فلم کی ہدایتکاری سے پیچھے ہٹنا پڑا لیکن اب خاتون نے وکاس بھل کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی سے کردیا ہے جس کے بعد ان کے بطور ہدایتکار فلم میں واپسی کے راستے کھل گئے ہیں اور اس سلسلے میں پروڈیوسر مدھو متینا نے اداکار ریتک روشن سے وکاس بھل کے ساتھ فلم کی عکسبندی مکمل کرنے کے لئے قائل کیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 14:03:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :