میں فلم انڈسڑی کو خواتین کے لئے صاف ستھرا اور باعزت دیکھنا چاہتا ہوں،اے آر رحمان

منگل 23 اکتوبر 2018 14:23

میں فلم انڈسڑی کو خواتین کے لئے صاف ستھرا اور باعزت دیکھنا چاہتا ہوں،اے آر رحمان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے نامور موسیقار اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری خواتین کے لئے ایک صاف ستھرا اور باعزت ادارہ ہو۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسیقار اے آر رحمان نے ’’می ٹو‘‘ کی تحریک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم انڈسڑی کی کچھ شخصیات کو خواتین کو ہراساں کرنے بارے میں سن کر حیران ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ قصور وار کو سزا ملنی چاہیے ،چاہے وہ جتنی بھی بڑی شخصیت ہو۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 14:23:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :