آذربائیجان ،ْ باکو میں جیز موسیقی کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

فنکاروں کے نغمات اور موسیقی دھنوں پر شائقین جھومتے رہے

منگل 23 اکتوبر 2018 16:01

آذربائیجان ،ْ باکو میں جیز موسیقی کا رنگا رنگ میلہ سج گیا
باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جیز موسیقی کا رنگا رنگ میلہ سج گیا جس میں موسیقی کے دیوانوں نے جیز میوزیکل میلے کا رٴْخ کیا اورخوب لطف اندوزہوئے۔اس موسیقی کے میلے کے آغاز پرنامور میوزیشنز نے اپنی پرفارمنسز پیش کیں اورحاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

دنیا کے کئی ممالک سے کئی میوزیکل بینڈز نے اس رنگا رنگ فیسٹیول میں حصہ لیا۔

موسیقی کے دلدادہ افراد اور جیزمیوزک کے شوقین افراد نے ان فنکاروں کی پرفارمنسیزکو خوب داد دی۔بین الاقوامی میلے میں لوگ بڑی تعداد میں پہنچے اور ہزار وں افراد کا مجمعہ جیز فیسٹیول میں لطف اندوزہوتا رہا۔شائقین اپنے پسندیدہ فنکاروں کے نغمات اور موسیقی کی دھنوں پر جھومتے رہے اور رات بھر اس محفل کو انجوائے کرتے رہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 16:01:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :