کوکو کورینا پر تنقید ،ْسجل علی احد رضا میر کی حمایت میں بول پڑیں

ریلیز ہوئے 3 دن گزر چکے ،ْ پسند کریں یا ناپسند ،ْیہ آپ کی مرضی ہے ،ْ کسی کی کوشش کو پورے جہان میں بے عزت نہیں کرنا چاہیے ،ْسجل ناپسندیدگی ذاتی نہیں ہے، لوگ ان کے کام کو ناپسند کر رہے ہیں، اس گانے کو برباد کرنے سے پیشتر سوچنا چاہیے تھا ،ْصارفین کا سجل کو جواب

منگل 23 اکتوبر 2018 16:18

کوکو کورینا پر تنقید ،ْسجل علی احد رضا میر کی حمایت میں بول پڑیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں ’کوکو کورینا‘ گانے سے گلوکاری کا ڈیبیو دینے والے اداکار احد رضا میر کو مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے ،ْ ایسے میں نامور اداکارہ اور احد رضا میر کی قریبی دوست سجل علی ان کی حمایت میں بول پڑیں۔کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں احد رضا میر کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ 19 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی تھی تاہم لیجنڈری چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمائے گئے اس گانے کا ریمیک ورژن مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

مداحوں سمیت ملک کی نامور شخصیات کو بھی گانے کا ریمیک پسند نہیں آیا اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر برملا ناپسندیدگی کا اظہار بھی کر ڈالا تاہم شیریں مزاری کا تبصرہ گلوکارہ مومنہ کو پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان اچھی خاصی نوک جھونک بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

اب سجل علی نے انسٹاگرام پر احد رضا میر کی حمایت میں ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سب سے گزارش کی ہے کہ تنقید کرنا بند کردیں۔

سجل کے مطابق کوکو کورینا کو ریلیز ہوئے 3 دن گزر چکے ہیں ،ْ اسے پسند کریں یا ناپسند، یہ آپ کی مرضی ہے تاہم کسی کی کوشش کو پورے جہان میں اس طرح بے عزت نہیں کرنا چاہیے۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ ایک گانا ہے، ساتھ کوئی آواز شامل کرلیں یا پھر چینل تبدیل کردیں ،ْہمارے ملک میں اس سے زیادہ اہم مسائل زیر بحث ہیں لہذا نفرت کو نہ پھیلائیں۔ بعد ازاں اداکارہ نے ایک مزید ٹوئٹر پوسٹ بھی کی جس میں انہوں نے لکھا کہ خوف خدا کرلیں ،ْاتنی نفرت لے کر کہاں جائیں گی قبر میں تاہم سجل کو احد رضا میر کی حمایت کرنا بھی مہنگا پڑگیا اور پرستاروں کی جانب سے وہ خود بھی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

سارہ نامی ایک صارف نے لکھاکہ ناپسندیدگی ذاتی نہیں ہے، لوگ ان کے کام کو ناپسند کر رہے ہیں، اس گانے کو برباد کرنے سے پیشتر سوچنا چاہیے تھا، آپ ان تمام دیگر لوگوں کی حمایت کیوں نہیں کرتیں جن پر تنقید کی جاتی ہے اور جنہیں ناپسند کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ثناء نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی نفرت نہیں، نفرت ایک بہت بڑا لفظ ہے، کوئی کسی کی تنقید کو نفرت کیسے کہہ سکتا ہی پاکستانی احد کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں، اگر وہ گلوکاری نہیں کرسکتے تو نہیں کرسکتے بس اتنی سی بات ہے، اس معاملے میں اتنے بڑے الفاظ استعمال کرنا کہ خدا کا خوف کرو ،ْایک بہت بڑی بات ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 16:18:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :