فواد خان کی آنکھیں بہت گہری اور خوبصورت ہیں ،ْدپیکا پڈوکون

منگل 23 اکتوبر 2018 16:18

فواد خان کی آنکھیں بہت گہری اور خوبصورت ہیں ،ْدپیکا پڈوکون
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان کے پرکشش اداکار فواد خان پرپرینیتی چوپڑا سمیت دیگر خواتین تو فدا تھیں ہی اب اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی فواد خان کی مداح نکلیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ نے کرن جوہر کے شو ’’کافی ود کرن‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور پسند ناپسند کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں، شو میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے دپیکا سے پوچھا بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت اور گہری آنکھیں کس کی ہیں دپیکا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکار فواد خان کی آنکھیں بہت سحر انگیز اورخوبصورت ہیں جس پر میزبان کرن جوہر بھی دپیکا کے جواب سے متفق ہوئے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی فواد خان کو بالی ووڈ کا بہترین اداکار قراردیتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاتھا جبکہ اداکار رنبیر کپور اور ان کی والدہ نیتو کپور بھی فواد خان سے بے حد متاثر ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 16:18:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :