مقبول بھارتی شو ’سی آئی ڈی‘ بند کرنے کا فیصلہ ،ْ

آخری قسط 27اکتوبر کو نشر کی جائیگی

منگل 23 اکتوبر 2018 16:18

مقبول بھارتی شو ’سی آئی ڈی‘ بند کرنے کا فیصلہ ،ْ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سی آئی ڈی کی آخری قسط رواں ماہ 27 اکتوبر کو نشر کی جائیگی جس کے ساتھ اس شو کا بھی اختتام ہوجائیگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسرز نے اس شو کو ختم کرنے کا فیصلہ اچانک لیا ہے جس کی وجہ سے مداح کافی مایوس ہوگئے ،ْپولیس اور چوروں کی آنکھ مچولی پر مبنی اس شو نے اب تک ایک ہزار 5 سو 46 اقساط مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں موجود کردار اے سی پی پرادھیومن، سینئر انسپکٹر (ایس آئی) ابھیجیت اور دیا ناظرین میں مقبول ماتے جاتے ہیں۔یہ کردار اداکار شیواجی ستم، اداکار شریواستو اور اداکار دیاآنند شیٹی نے ادا کیے۔سالوں سے اس شو میں کئی نئے کردار شامل ہوتے رہے جبکہ بہت سے اداکار شو کو خیرباد بھی کہہ گئے تاہم یہ تینوں شروعات سے آخر تک سی آئی ڈی کا حصہ بنے رہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 16:18:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :