ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ ڈسٹرایئر‘‘کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 24 اکتوبر 2018 12:39

ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ ڈسٹرایئر‘‘کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) نکول کڈمین کی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ڈسٹرایئر‘‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ ڈسٹرایئر‘‘کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیرن کساما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پولیس کی سیکرٹ ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے امن قائم کرنے کیلئے ایک انتہائی اہم مشن پر بھیجا جا تا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں نکول کڈمین ،ٹوبی کیبل،تاتیانا مسلانے،سباسٹین اسٹن،ٹوبی ہس اور بریڈلے وٹفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فریڈ برجر اور فل ہے کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/10/2018 - 12:39:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :