سلمان خان اور شلپا شیٹھی کو فلم ’’اوزار ‘‘ کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے پر غور

جمعہ 26 اکتوبر 2018 15:12

سلمان خان اور شلپا شیٹھی کو فلم ’’اوزار ‘‘ کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے پر غور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کو فلم ’’اوزار ‘‘ کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان فلم ’’اوزار‘‘، گرو: پرائیڈ اینڈ آنر‘‘، ’’پھر ملیں گے‘‘ اور ’’شادی کر کے پھنس گئے‘‘ میں کام کر چکے ہیں تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فلم ’’اوزار ‘‘ کے سیکوئل ’’اوزار 2‘‘ میں کاسٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور اگر تمام معاملات طے پا جاتے ہیں تو یہ دونوں اداکاروں کی 5 سال کے بعد دوبارہ ایک ساتھ فلم ہوگی۔

وقت اشاعت : 26/10/2018 - 15:12:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :