پرابھودیوا کے سامنے پہلی بار کام کرنے پراوسان خطا ہوئے تھے، ودیا بالن

جمعہ 26 اکتوبر 2018 15:20

پرابھودیوا کے سامنے پہلی بار کام کرنے پراوسان خطا ہوئے تھے، ودیا بالن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ پرابھودیوا کے سامنے پہلی بار کام کرنے پر نروس تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ودیا بالن نے انسٹاگرام پر 2010ء میں ملیالم فلم کے سپیشل گانے ’’چنانم چنانم ‘‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ جب وہ 2010ء میں ’’چنانم چنانم ‘‘ کی ملشیج گھاٹ پر عکسبندی کر رہی تھیںتو اس وقت وہ بہت زیادہ نروس تھیں کیونکہ انہیں کوریوگرافر پرابھودیوا کی کوریوگرافی پر اپنی صلاحیتوں کو باکمال طریقے سے سامنے لانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود کورقص کرتے ہوئے اچھا محسوس نہیں کرتی تھیں لیکن اب کئی سالوں بعد اس گانے میں وہ خود کو بہت مختلف دکھائی دیںجس سے ان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔
وقت اشاعت : 26/10/2018 - 15:20:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :