ریڈیو کو نکال دیا جائے تو میری زندگی کے رنگ پھیکے پڑ جائیں گے‘ساحر لودھی

پیر 29 اکتوبر 2018 13:38

ریڈیو کو نکال دیا جائے تو میری زندگی کے رنگ پھیکے پڑ جائیں گے‘ساحر لودھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء)اداکار و ٹی وی شو کے میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ اگر ریڈیو کو میری زندگی سے نکال دیا جائے تو میری زندگی کے رنگ پھیکے پڑ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں کئی سالوں سے ریڈیو سے وابستہ ہوں ،آج ریڈیو سے میری آواز ملک کے کونے کونے میں جاتی ہے جس کا لوگ اثر بھی لیتے ہیں اور میں نے ریڈیو کے ذریعے مثبت پیغام پورے ملک میں پھیلائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹی وی سے زیادہ ریڈیو میں کام کرنا پسند ہے اگر میری زندگی سے ریڈیو کو نکال دیا جائے تو میں کچھ نہیں رہتا جب تک زندگی ہے ریڈیو پر کام کرتا رہوں گا ۔

وقت اشاعت : 29/10/2018 - 13:38:26

Rlated Stars :