دلیپ کمارکی صحت میں بہتری،

افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے، قریبی دوست

منگل 30 اکتوبر 2018 13:08

دلیپ کمارکی صحت میں بہتری،
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کے قریبی دوست فیصل فاروقی نے دلیپ کمار کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کے دوبارہ علاج کے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت اب بہتر ہو رہی ہے اور افواہوں سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلیپ کمار کے قریبی دوست فیصل فاروقی نے ان کے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹویٹر پر دلیپ کمار کے دوبارہ علاج کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سچ نہیں ہے، دلیپ کمار اب ٹھیک ہو رہے ہیں اور درخواست ہے کہ افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

وقت اشاعت : 30/10/2018 - 13:08:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :