ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو موقع نہیں ملتا ‘گلوکارہ الربتھ رائے

منگل 30 اکتوبر 2018 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2018ء) گلوکارہ الزبتھ رائے نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے ہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو موقع نہیں ملتا ، اس کی سب سے بڑی مثال میں خود ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصے سے پرفارم کررہی ہوں مگر حقیقی معنوں میں مجھے پہچان نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو ’’ستاروں سے کریں باتیں ‘‘ سے ملی اور مختصر عرصے میں ٹی وی کے ذریعے میں پورے پاکستان میں مقبول ہو گئی ،یہ میرے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم تھا اور میں نے اس کو مس نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری طرح اور بھی بے شمار لوگ ایسے ہیں جو موقع کی تلاش میں ہیں اگر ان کو اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تو وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/10/2018 - 13:34:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :