ریتک روشن شروع سے ہی پسند ہے ،سوناکشی

ہفتہ 3 نومبر 2018 14:13

ریتک روشن شروع سے ہی پسند ہے ،سوناکشی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ انہیں شروع سے ہی ریتک روشن پسند رہا ہے۔بھارت ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی شنہا نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکار ریتک روشن بہت پسند ہیں۔انہیں شروع سے ہی ریتک روشن پر کرش رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نیاپنے آئیڈیل مین کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ "مجھے لگتا ہے کہ وہ کوئی بھی ہو جو مجھے اسپیس دے۔

مجھے باندھ کر نہ رکھے "۔ سوناکشی نے مزید کہا کہ "کبھی بھی غلط وجوہات کی وجہ سے شادی نہ کریں"۔ واضح رہے کہ سوناکشیان دنوں اپنی آنے والی فلم دبنگ 3 کی عکسبندیکی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سوناکشی ایک مرتبہ پھر سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ تھری میں نظر آیئں گی۔فلم کی عکسبندی بہت جلد شروع ہو نے والی ہے۔
وقت اشاعت : 03/11/2018 - 14:13:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :