گلوکارہ میگھا نے بھارتی گلوکار وریندرسنگھ کے ساتھ’’بارڈر پار‘‘ ریکارڈ کرلیا

ہفتہ 3 نومبر 2018 16:43

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) اسٹیج کی معروف قتالہ اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے معروف بھارتی فوک گلوکار وریندر سنگھ کے ساتھ پہلا ڈیوٹ سونگ’’بارڈر پار ‘‘ ریکارڈ کرلیا۔آن لائن کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ پاکستان اور بھارت میں مکمل کی گئی اس گانے کا میوزک طارق طافونے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی شاعری سخی اعوان نے لکھی ہے اس گانے کو بہت جلد معروف ریلیزنگ کمپنی ہیش ٹیگ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرے گی ایک ملاقات کے دوران میگھا نے بتایاکہ انہیں بیحد خوشی ہو رہی ہے کہ ان کا پہلا ڈیوٹ سونگ اتنے بڑے سپر سٹار کے ساتھ ہے اور دنیا بھرمیں ریلیز کیا جارہاہے۔

ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہاکہ میں طافو خان کی بھی بیحد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنا پہلا گانا مکمل کرنے میں میری اتنی مدد کی اور انہی کی بدولت میں اس قابل ہوئی ہوں کہ بطور گلوکارہ اپنا کیریئر سٹارٹ کرسکوں۔

(جاری ہے)

گلوکار وموسیقار طارق طافو نے کہاکہ طافو گھرانے نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا ہے اور مجھے خوشی ہے اور فخر ہے کہ میگھا وہ ورسٹائل آرٹسٹ ہے جو اداکارہ و پرفارمرتو بہترین تھیں مگر گلوکارہ بھی بہت اچھی ہیں اور اس نے بہت جلد گانا سیکھا اور ریکارڈ کروایا ہے طافو فیملی کی دعائیں ہمیشہ میگھا کے ساتھ ہیں طارق طافو نے کہاکہ وریندر سنگھ کے ساتھ ڈیوٹ میگھا نے بہت اچھا نبھایا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے دو سپرسٹارز کا گانا مکمل کیا ہے ۔

بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی سپرسٹار میگھا جی کے ساتھ اپنا ڈیوٹ ریکارڈ کروا کے بہت خوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ میرے اور میگھا جی کے پرستار ہماری جوڑی کو بہت پسند کرینگے اور ہم آئندہ بھی مشترکہ گیت ریکارڈ کرواتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 03/11/2018 - 16:43:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :