’نئے کپڑے بدل کرجائوں کہاں‘غزل گائیک خلیل حیدر بھی بھنگڑا گیت ریکارڈکروائیں گے

ہفتہ 3 نومبر 2018 18:47

’نئے کپڑے بدل کرجائوں کہاں‘غزل گائیک خلیل حیدر بھی بھنگڑا گیت ریکارڈکروائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) ’نئے کپڑے بدل کرجائوں کہاں‘کوگاکرشہرت حاصل کرنے والے معروف غزل گائیک خلیل حیدر بھی بھنگڑا سٹائل میں گیت ریکارڈکروائیں گے،وہ گلوکار ناصربیراج کے ساتھ ایک بھنگڑا گیت ریکارڈکروائیں گے،اس بھنگڑا گیت کو شاعر اکرم خیال نے لکھا ہے،بتایا گیا ہے کہ غزل گائیک خلیل حیدر نے کچھ گیت ریکارڈکروادیئے ہیں ،وہ ان دنوں مختلف موسیقی کے پروگرامزمیں شرکت کررہے ہیں، بتایاگیا ہے کہ جلدہی بھنگڑاگیت کو ریکارڈکرکے اس کی ویڈیوپر کام شروع کردیا جائے گا۔بعدازاں اس گیت کو ملک بھر میں ریلیزکیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/11/2018 - 18:47:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :