25 سال کی عمر خودکشی کا ارادہ کیا مگر اسلام نے جینے کی نوید دی، اے آر رحمان

پیر 5 نومبر 2018 16:08

25 سال کی عمر خودکشی کا ارادہ کیا مگر اسلام نے جینے کی نوید دی، اے آر رحمان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ میں نوجوانی کی عمر میں خودکشی کرنے کا سوچتا تھا مگر اسلام قبول کرنے کے بعد جینے کی امنگ پیدا ہوئی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اے آر رحمان نے انکشاف کیا کہ والد کے دنیا سے گزر جانے کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میرا ہر چیز سے دل بھر چکا تھا اور میں ہر چیز سے عاجز تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد چونکہ میوزک کمپوزر تھے اور وہی گھر کا ذریعہ معاش چلاتے تھے اس لیے ان کے انتقال کے بعد ہمیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار کا کہنا تھا کہ 12 سے 22 برس کے درمیان میں نے سب کچھ کرلیا تھا اس کے بعد ہرچیز مجھے بری لگتی تھی، 25 سال کی عمر میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مجھے اپنا آپ ناکام محسوس ہوا اور پھر مایوسی کی وجہ سے میں نے خودکشی کا ارادہ کیا۔
وقت اشاعت : 05/11/2018 - 16:08:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :