روینہ ٹنڈن کیخلاف پولیس نے ٹریفک جام کرنے کی شکایت درج کر لی

پیر نومبر 16:24

روینہ ٹنڈن کیخلاف پولیس نے ٹریفک جام کرنے کی شکایت درج کر لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) لی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کیخلاف پولیس نے ٹریفک جام کرنے کی شکایت درج کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے روینہ ٹنڈن کیخلاف شکایت درج کروائی۔

(جاری ہے)

وکیل نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رواں سال 12 اکتوبر کو مظفرپور کا دورہ کیا تھا اس موقع پر وہ رائل پھولر نامی ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنی تھیں اور اس تقریب کیلئے اداکارہ نے ٹریفک کے نظام کو متاثر کیا۔

وکیل نے اپنی شکایت میں ہوٹل مالکان کیخلاف بھی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وہ اس ایونٹ کی وجہ سے بہت دیر تک ٹریفک میں پھنسے رہے جس پر جج دیپک کمار نے اداکارہ اور ہوٹل کے دو مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ ستارے‎ :

Raveena Tandon

روینا ٹنڈن

Raveena Tandon

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/11/2018 - 16:24:38

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments