پاک فضائیہ کے اشتراک سے بنائی گئی مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز فلم پرواز ہے جنون کاسعودی عرب میں کامیاب پریمیئر

پیر 5 نومبر 2018 16:32

پاک فضائیہ کے اشتراک سے بنائی گئی مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز فلم پرواز ہے جنون کاسعودی عرب میں کامیاب پریمیئر
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) پاک فضائیہ کے اشتراک سے بنائی گئی مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم پرواز ہے جنون کا گزشتہ روز سعودی عرب میں کامیاب پریمیئرہوا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں پاکستان کی پہلی کمرشل فلم پرواز ہے جنون کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ ہانیہ عامر اور حمزہ علی عباسی نے شرکت کی اس کے علاوہ ہم ٹی وی نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی بھی فلم کی پریمیئرکی تقریب کا حصہ بنے۔پرواز ہے جنون کے ریاض میں منقعد پریمیئر میں سعودی وزیر برائے قومی ثقافت، سعودی وزیر برائے قومی ورثہ، ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔

وقت اشاعت : 05/11/2018 - 16:32:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :