ایران میں عظیم اسلامی ہستیوں کے مزارات کی زیارت کیلئے آنا میری خوش قسمتی ہے ‘گلوکارہ نرمل شاہ

منگل 6 نومبر 2018 13:30

ایران میں عظیم اسلامی ہستیوں کے مزارات کی زیارت کیلئے آنا میری خوش قسمتی ہے ‘گلوکارہ نرمل شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) گلوکارہ نرمل شاہ نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں ایران میں عظیم اسلامی ہستیوں کے مزارات کی زیارت کیلئے آئی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایران سے بذریعہ ٹیلیفون خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کے لئے باعث فخر ہے کہ وہ دین اسلام کی عظیم شخصیات کے مزارات پر حاضری دے ۔ میں بھی ایران میں عظیم اسلامی ہستیوں کے مزارات کی زیارت کے لئے آئی ہوں ، ابھی میںنے چند مزارات کی زیارت کی ہے اور ابھی بہت سے مقامات پر حاضری دوں گی ۔نرمل شاہ نے کہا کہ میں خدا کاشکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے اپنی زندگی میں یہ سعادت ملی ۔میں اگلے ماہ زیارتیں کرنے کے بعد واپس آئوں گی ۔

وقت اشاعت : 06/11/2018 - 13:30:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :