فلم’’شباب شیاب‘‘ سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی علاقائی فلم بن گئی

فلم کا متحدہ عرب امارات میں پریمیئر 17 نومبر کواٹلانٹس دی پام میں ہوگا جس کے بعد فلم 22 نومبر کو تمام سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی

جمعہ 9 نومبر 2018 11:37

فلم’’شباب شیاب‘‘ سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی علاقائی فلم بن گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) سعودی عرب میں سینما کھلنے کے بعد عربی زبان میں بنائے جانے والی فیچر فلم’ ’شباب شیاب‘‘ ریلیز کردی گئی جسے ملک میں ریلیز ہونے والی پہلی علاقائی فلم کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

(جاری ہے)

-فلم کا متحدہ عرب امارات میں پریمیئر 17 نومبر کواٹلانٹس دی پام میں ہوگا جس کے بعد فلم 22 نومبر کو تمام سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی ہدایات یاسر ال یًسیری نے دی ہیں اور اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے۔اس فلم کی کہانی چار بوڑھے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بزرگ شہریوں کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔فلم کی کاسٹ میں متحدہ عرب امارات، کویت اور شام کے اداروں اور عملے کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ فلم میں مقامی آوازیں اور کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 09/11/2018 - 11:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :