سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اداکار قیصر پیا کے دو ای چالان کر دئیے

جمعہ 9 نومبر 2018 12:08

سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اداکار قیصر پیا کے دو ای چالان کر دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اداکار قیصر پیا کے دو ای چالان کر دئیے ۔بتایاگیاہے کہ اداکارقیصر پیا اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد جب اپنے گھر روانہ ہوئے تو انہوںنے دو مقامات پر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی جس پران کے دو ای چالان کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

قیصر پیا کا کہناہے کہ مجھے علم ہی نہیں تھا کہ رات بارہ بجے کے بعد بھی ٹریفک قوانین پر پوری طرح عملدآمد ہوتا ہے اور جب مجھے ای چالان موصول ہوئے ہیں تو اس کے بعد میں نے محتاط رویہ اختیار کرلیا ہے اب میں سیفی بیلٹ استعمال کرنے کے ساتھ سرخ اشارے پر رکتا ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ معز ز پاکستانی ہونے کا ثبوت دوں ۔

وقت اشاعت : 09/11/2018 - 12:08:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :