فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بغیر تعطل کے فلمیں بنانا ہونگی ‘جاوید شیخ

حکومت اس شعبے میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا تجربہ کرے ‘ سینئر اداکار

جمعہ 9 نومبر 2018 12:18

فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بغیر تعطل کے فلمیں بنانا ہونگی ‘جاوید شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے اس شعبے کے ماہرین سے استفادہ کیا جانا چاہیے ، فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی اور اس کیلئے حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا تجربہ کرے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ 2016ء کے مقابلے میں 2017ء میں پاکستانی فلموں نے بہترین نتائج دیئے اور اس کی وجہ یہ تھی فلمیں بننے کی تعداد زیادہ تھی ۔

موجودہ حالات میں کوئی بھی سرمایہ کار تنہا سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار نہیں اس لئے حکومت اس میدان میں خود بھی آئے اور ٹیکسز میں چھوٹ دینے کے ساتھ سرمایہ کاری بھی کرے جس کے انتہائی دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے لاکھوں پاکستانی اپنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اگر متعلقہ وزارت تھوڑی سی توجہ مرکوز کرے تو کروڑوں ،اربوں روپے کا زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔
وقت اشاعت : 09/11/2018 - 12:18:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :